راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ریورگارڈن اوردیگر رہائشی آبادیوں میں انسدادِڈینگی سپرے

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) راولپنڈی اسلام آبادمیں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر رکنِ قومی اسمبلی راجہ خرم نواز‘ ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقت اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرآصف نے خصوصی مہم کے تحت دریائے سواں کے کنارے پرواقع رہائشی آبادیوں ریورگارڈن اوردیگرمیں انسدادِڈینگی کے سپرے کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی ٹیموں نے ریورگارڈن، سواں گارڈن، پاکستان ٹاؤن، سی بی آر اوردیگر سوسائٹیوں میں سپرے کرواکر خاصی حدتک ڈینگی کے خطرات کو دورکردیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ریورگارڈن میں سپرے کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ریورگارڈن انتظامیہ کی نمائندگی پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہدرسول نے کی جبکہ رہائشیوں کی جانب سے میجر ریٹائرڈ منیراحمد اور سیدمزمل حسین نے سپرے کی مہم کی نگرانی کی۔

انہوں نے علاقے کے رکنِ قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، مقامی یونین کونسل کے چیئرمین ملک اخلاق، نائب چیئرمین چوہدری محمدعلی، ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقت اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرآصف کا خصوصی شکریہ اداکیا۔ یادرہے کہ اب تک ریورگارڈن میں تین افراد ڈینگی سے متاثرہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں