جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہر من اللہ بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں جس کے باعث سینئرجج جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا یا۔جمعہ کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جسٹس عامر فاروق سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں