سی ڈی اے انجینئرنگ کیڈر کے چار افسران کی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کے انجینئرنگ کیڈر کے چار افسران کو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ ایچ ارڈی سی ڈی اے نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹرز چوہدری محمد یونس، منظور حسین شاہ، عمر صغیر اور وقاص فرید شامل ہیں۔ ترقی کی سفارش ڈی پی سی کمیٹی اجلاس میں گذشتہ ہفتے کی گئی تھی۔ چیئرمین کی منظوری کے بعد ایچ آر ڈی ون نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں