سابق چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر سیکرٹری سینیٹ تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سابق چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر کو سیکرٹری سینیٹ تعینات کردیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر کو سیکرٹری سینیٹ تعینات کردیا گیاجبکہ موجودہ سیکرٹری سینیٹ محمد انور کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اختر نذیر گریڈ 21کے افیسر ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں