وفاقی محتسب کی مداخلت پر پی آئی اے کا کویت سیالکوٹ فضائی آپریشن ڈیڑھ سال کی بندش کے بعد بحال کر دیا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وفاقی محتسب کی مداخلت پر قومی ایئر لائن پی آئی اے کا کویت سیالکوٹ فضائی آپریشن ڈیڑھ سال کی بندش کے بعد بحال کر دیا گیا۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق مذکورہ فضائی آپریشن کی پروازوں کی بحالی کے لئے تارکین وطن پاکستانیوں کی طرف سے وفاقی محتسب کو متعدد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کویت۔سیالکوٹ روٹ منافع بخش ہونے کے باوجود پی آئی اے نے ڈیڑھ سال قبل اس روٹ کو بند کر دیا۔ وفاقی محتسب کی مداخلت کے بعد پی آئی نے کویت۔سیالکوٹ روٹ پر پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ تارکین وطن پاکستانیوں اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ خلیج ممالک بالخصوص کویت میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کو مختلف ایئر لائنوں سے بھاری اخراجات پر منسلک پروازوں کے ذریعے سفر کرنا پڑتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں