جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کوسپریم کورٹ کاجج مقرر کرنے کی سفارش کردی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کوسپریم کورٹ کاجج مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کواس حوالے سے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں کمیشن کااجلاس ہوا جس میں جسٹس شیخ عظمت کی ریٹائر منٹ کے باعث خالی ہونے والی آسامی کوپر کرنے کے معاملہ پرغور کیا گیا ، اجلاس نے غوروخوص کے بعد لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوبھیجوادیا ہے جہاں سے منظوری کے بعد کیس حتمی منطوری کیلئے صدر مملکت کوبھیجوایا جائے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں