پاکستانی وکلاء نے مودی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھارتی عدالت کو بھجوا دی

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستانی وکلاء کی طرف سے کشمیر میں بھارتی جارحیت اور بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف بھارت کی سپریم کورٹ کو Z نریندر مودی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اظہر صدیق و دیگر وکلاء کی طرف سے بھارتی سپریم کورٹ کو بھیجی گئی درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ بھارتی آئین کے مطابق مودی سرکار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بھارتی حکومت نے کرفیو کا خاتمہ نہیں کیا ۔ درخواست میں بھارتی سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 32 کے تحت معاملے کا ازخود نوٹس لیا جائے اور پاکستانی وکلاء کو بھی معاملے میں پیش ہونے کی خصوصی اجازت دی جائے ۔ درخواست اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں