مراکش کے سفارت خانے کی جانب سے گزشتہ سہہ ماہی کے دوران 26 ٹن فوڈ برآمد کرنے کیلئے کو ئی درخواست نہیں دی گئی ،سفیر محمد کرمائون

اس سلسلے میں وہ وزارت خارجہ کو تحریر ی وضاحت پیش کر چکے ہیں ، آن لائن سے خصوصی گفتگو

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) مراکش کے سفیر محمد کرمائون کا کہنا ہے کہ مراکش کے سفارت خانے کی جانب سے گزشتہ سہہ ماہی کے دوران 26 ٹن فوڈ برآمد کرنے کیلئے کو ئی درخواست نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمائون نے کہا کہ اسلام آباد میں قائم مراکو کے سفار تخانے کی جانب سے گزشتہ سہ ماہی کے دوران بھاری مقدار میں کھانے پینے کی اشیاء برآمد کرنے کی کوئی درخواست نہیں دی گئی ، انہوںنے آن لائن کو بتایا کہ اس سلسلے میں وہ وزارت خارجہ کو تحریر ی وضاحت پیش کر چکے ہیں ۔

مراکش کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں قائم مراکش کا سفارت خانہ ویانا کنونشن کے تحت ملنے والی مراعات کے تحت کام کرتا ہے ، پاکستان میں بطور سفیر دونوںممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا انکی ترجیحات ہیں۔واضع رہے کہ گزشتہ دنوں مراکش سفارت خانہ کی جانب سے وزارت خارجہ کی منظوری کے بغیر 26ٹن کا مال برآمد کرنے کی خبرمنظر عام پرآئی تھی جس کے بارے میں مراکش کے سفیر محمد کرمائون نے تردید ی بیان جاری کردیا۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں