چوتھی پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو رواں سال نومبر میں کراچی میں منعقد ہوگی

جمعہ 20 ستمبر 2019 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) چوتھی پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو رواں سال نومبر میں کراچی میں منعقد ہوگی ۔اس چوتھی پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو نمائش میں ترکی چین جرمنی سپین تائیوان ملائیشیا سمیت مختلف ممالک سے 60سے زائد کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے اور 100 سے زائد سٹال لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس نمائش کا مقصد پانی اور توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں