انڈیا کو تاریخ کو دیکھنے کی ضرورت ہے،ہم کشمیریوں کا آخری وقت سارے دیں گے، سہیل امان

۔ ہر شہری کو اپنے اپنے محاظ ہر جنگ کو لڑنا ہے 1947 میں ایسا کیسا ہو سکتا ہے کہ ہندو راجا کشمیر کا فیصلہ کر لے، سابق ایئر چیف

جمعہ 20 ستمبر 2019 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) سابق ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ انڈیا کو تاریخ کو دیکھنے کی ضرورت ہے،ہم کشمیریوں کا آخری وقت سارے دیں گے۔ریٹائرڈ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ہر شہری کو اپنے اپنے محاظ ہر جنگ کو لڑنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 1947 میں ایسا کیسا ہو سکتا ہے کہ ہندو راجا کشمیر کا فیصلہ کر لے۔

انہوںنے کہاکہ انڈیا کو تاریخ کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم کشمیریوں کا ا?خری وقت سارے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملٹری کا ایکشن کے مطابق بتاؤں کہ اس مسلہ کو اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ،ہمیں ایک قوم بن کر اکھٹے کھڑے ہونا ہے۔

(جاری ہے)

یکجہتی کشمیر پروگرام سے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی جانب سے امن کا پیغام دیا جارہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ قائد اعظم محمد علی نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ آزادی ایک لفظ نہیں بلکہ زندگی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آزادی کسی بھی شخص کی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ نے اسلام ا?باد کو ایک بڑے عرصے کے بعد فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر بھی ہم لے کر رہیں پاکستان کے حصول کے لیے بھی وقت لگا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں