اسلام آباد پولیس کی کارروارئی ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان دو گرفتار

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ نیلور ارشد علی اور ٹیم نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان دو گرفتار کرلئے ،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان جبراقبال ،مقصود عزیز شامل ہیں ،ملزمان اسلام آباد کی حدود میں گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل ، 5 موبائل فون زیورات ،ایل ای ڈی،انٹرنیٹ ڈیوائسز کے علاوہ اور واردات میں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلئے گئے ،ملزمان کے خلاف تھانہ نیلور کے علاوہ ،کھنہ ، کورال اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان سابقہ چالان یافتہ ہیں ۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے تھانہ نیلور کے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں