دوبیر سناگئی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مکان گرنے سے دو بچے جاں بحق

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ضلع لوئرکوہستان کے علاقے دوبیر سناگئی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مکان گرنے کے واقعے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریونیو آفیسر ہزارہ کے مطابق ہفتے کی صبح لوئرکوہستان کے علاقے دوبیر سناگئی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک گھر تباہ ہو گیا جبکہ گھر میں موجود دو بچے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں