وفاق کے زیر انتظام تمام ہسپتالوں کے سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

وفاق کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے تمام مریضوں کا علاج اور ٹیسٹ فری ہوں گے،وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک وزارت صحت ڈینگی کے تدارک اور مریضوں کے علاج کیلئے موثرحکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے،معائون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹر ظفرمرزا کا بڑا اقدام ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں ڈایریکٹر جنرل ہیلتھ اسد حفیظ چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت سہولت پروگرام اور اسلام آباد اور راولپنڈی میںہیلتھ کارڈ کے پینل پر موجود ہسپتالوں کے مالکان نے بھی شرکت کی اجلاس میںہسپتال کے سربراہان سے صحت انصاف کارڈ کے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور ان کو درپیش چیلنجز بارے تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے کہا صحت انصاف کارڈ صحت کے شعبے میں حکومت کا تاریخی اور انقلابی پروگرام ہے ڈاکٹر ظفرمرزا نے مالکان ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے مریضوں کو اعلی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا ڈاکٹر ظفر مرزا نے صحت انصاف کارڈ کے پینل پر موجود ہسپتالوں کے سربراہان سے ڈینگی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ڈاکٹر ظفرمرزا نے بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز کے پیش نظر ایمرجنسی کی صورت میں ظفرمرزا کی درخواست پر ڈینگی کے مریضوں 1000بیڈز کی مفت پیشکش کی جس پر ظفرمرزا نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوے کہا ایک ہزار بیڈ کی پیشکش پبلک اینڈ پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بہترین مثال ہے انہوں نے کہا وفاق کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کا کافی لوڈ ہے پوٹھور کے علاقوں سے ڈینگیں کے کیسز آرہے ہیں وزارت صحت ڈینگی کے تدارک کیلئے پر عزم ہے اور اس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے ظفرمرزا نے کہا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں حکومت ایک ہزار بیڈ کو ڈینگی کے مریضوں کے لیے استعمال کرے گی اس اقدام ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کو مزیز یقینی بنایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں