پمز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض لائے گئے ہیں، حکام

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض لائے گئے ہیں۔ پمز کے ترجمان نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ150 میں سے 50 مریض میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پمز کے آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے 50 مریض داخل ہیں، جن میں سے تین مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پمز میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے 5000 مشتبہ مریض لائے گے ہیں۔پولی کلینک کے آئسولایشن وارڈ میں ڈینگی کے 60 مریض زیر علاج ہیں، اس اسپتال میں اب تک ڈینگی کی 410 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک ایریاز قرار دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں