پاکستان اپنی بے پناہ صلاحیتیں بروئے کار لا کر سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت کر سکتا ہے، ڈاکٹر جنید زیدی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ایس ایم زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان بے پناہ وسائل و صلاحیتوں کا حامل ملک ہے اور انہیں بروئے کار لا کر سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کومیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر جنید زیدی نے کہا کہ کامسیٹس لاطینی امریکہ اور افریقہ کے کم ترقی یافتہ ممالک میں لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے کے لئے دنیا کو باور کرانے کی بہت صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامسیٹس اگلے ماہ اپنی سلور جوبلی منا رہی ہے اور اس سلسلے میں رواں سال 29 اکتوبر کو گھانا میں سمٹ بھی منعقدکی جارہی ہے۔گھانا کے صدر اور کامسیٹس کے موجودہ چیئر پرسن نانا اکوفو ،چوتھی سمٹ کی صدارت کرینگے۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اپنے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں