نیشنل ہائی ویز اینڈ موڑ ویز پولیس کی کارروائی، چوری شدہ قیمتی لکڑی برآمد کر لی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موڑ ویز پولیس نے چوری شدہ قیمتی لکڑی برآمد کر لی۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موڑ ویز پولیس کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ آئی ا یم ڈی سی( مری )کے پاس ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر( مری) ٹول پلازہ پھل گراں پہنچے اور بتایا کہ ایک شہزور یا ایک مزدہ ٹرک جو کہ لکڑی چوری کر کے جا رہا ہے اس پر نظر رکھی جائے۔

(جاری ہے)

بریفنگ آفیسر نے بیس کو اطلاع دی کہ تمام موبائیلز کو الرٹ کر دیں بعد ازاں رات گئے ایک بجکر40 منٹ پر ٹائیگر ون کے افسران نے بریفنگ آفیسر کے ہمراہ ایک شہزور نمبری KN-8943 کو روکا جس میں لکڑی لوڈ تھی۔ جسکی ڈی ایف او نے بھی تصدیق کی کہ یہ لکڑی چوری شدہ ہے ۔ افسران نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا اور بعد ازاں قانونی کاروائی مکمل کر کے شہزور اور ڈرائیور کوڈی ایف او مری کے حوالے کر دیا۔موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس کاروائی کو خوب سراہا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں