حکومت نے پروڈکشن آرڈر کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا

قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سیکشن 108 ، سینیٹ کے رولز آف پروسیجر سیکشن 84 میں ترامیم ہوں گی ، کرپشن مقدمات میں ملوث رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوں گے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) وزارت قانون نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رولز میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ کرپشن مقدمات میں ملوث رکن پارلیمنٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزارت قانون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈر کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ حکومت نے کر لیا ہے اب قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رولز میں ترمیم ہو گی جس میں قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے سیکشن 108 اور سینیٹ کے رولز آف پروسیجر کے سیکشن 84 میں ترامیم ہوں گی ۔ جس کے لئے وزارت قانون آئندہ چند ہفتوں میں تبدیلی کا ڈرافٹ تیار کر لے گی اور قانون میں ترمیم کے بعد کرپشن مقدمات میں ملوث رکن پارلیمنٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکیں گے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں