پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے سپاہی فراز حسین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ہفتہ ستمبر 23:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہی فراز حسین کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ کوٹلی آزاد کشمیر میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سپاہی فراز حسین پاک افغان بارڈر پر بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔ سپاہی فراز حسین شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے آفیسرز جوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments