مسلم لیگ ن میں کوئی نہ کوئی تبدیلی آنے والی ہے،ہمایوں اختر خان

ٴْ پیش گوئی ہے کچھ دن میں اہم ن لیگی رہنما ملک چھوڑ کر باہر چلے جائیں گے ، رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:44

مسلم لیگ ن میں کوئی نہ کوئی تبدیلی آنے والی ہے،ہمایوں اختر خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی نہ کوئی تبدیلی آنے والی ہے ، پیش گوئی ہے کہ کچھ دن میں اہم ن لیگی رہنما ملک چھوڑ کر باہر چلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ مسلم لیگ ن میں تبدیلی کی بات خاموشی سے لیکن کہیں نہ کہیں چل رہی ہے ۔ پیشن گوئی کرتاہوں کہ پارٹی کی قیادت اب شہباز شریف سنبھالیں گے ۔ زیر حراست سیاستدانوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ پیسوں کی انکوائری ہو جائے تو پھر کوئی مسئلہ نہیںہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں