ماضی میں آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگانے والے معافیاں مانگتے نظر آئے ،سید حسن مرتضیٰ

آج جو لوگ آصف زرداری کیخلاف کردارکشی کی مہم چلا رہے ہیں انہیں بھی شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی

ہفتہ ستمبر 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ماضی میں جن لوگوں نے صدر آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے وہ لوگ رو رو کر آصف علی زرداری سے معافیاں مانگتے نظر آئے اور آج جو لوگ آصف علی زرداری کے خلاف کردارکشی کی مہم چلا رہے ہیں انہیں بھی شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سید حسن مرتضی نے کہا کہ شیخ رشید سے ریلوے کا نظام تو چلایا نہیں جاتا زبان چلانے کے لئے میڈیا پر نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فردوس بیگم نے بہت بیان بازی کی اب رونے کی ریہرسل شروع کریں۔ ویسے بھی وہ وزیر ہونے کے باوجود روتی ہی رہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپٹ عناصر کے لئے نیب کی پناہ گاہ ہے جہاں فردوس بیگم سمیت ہر کرپٹ فرد پناہ گزین ہے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس بیگم کی یہ شیخی کہ نیازی 70سال کا گند صاف کر رہے ہیں۔ ان 70 سال میں قائداعظم کا دور بھی شامل کر رہی ہے۔ سید حسن مرتضی نے کہا کہ بدحواسوں کا ٹولہ وفاق اور پنجاب پر مسلط کیا گیا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments