امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے،سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، بدامنی کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٴْٹھانا ہوں گے ، اسفندیار ولی خان

ہفتہ ستمبر 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نی عالمی یوم امن کے حوالے سے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے،سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور بدامنی کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٴْٹھانا ہوں گے ،جب تک ہمارے صفوں میں اتحاد نہیں ہوگا،اٴْس وقت تک ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کو نہیں جیت سکتے ۔

اے این پی نی قیام امن کیلئے اپنے رہنماوں سمیت آج تک 1200سے زائد کارکنوں کی قربانیاں دی ہیں، ان کی جماعت نے دہشتگردی اوردہشتگردوں کے خلاف روز اول سے ایسی پالیسی اپنا رکھی ہے جس کے باعث ان کی جماعت دہشتگردوں نشانے پر ہے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے آپ کو دہشتگردوں کے سامنے آگے کیا ہے تاکہ دھرتی محفوظ رہے،انہوں نے کہا کہ کوئی مانے یا نہ مانے گزشتہ چالیس سالوں سے پختونوں کی سرزمین میدان جنگ بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مستقل بنیادوں پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ریاست کو کئی سالوں تک اس عفریت کے خلاف طویل جدوجہد کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے لگائی گئی اس آگ کو ٹھنڈاکرنے کیلئے سب سے پہلے ذہنیت کو تبدیل کرنا ہوگا۔ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ اے این پی کا روز اول سے دہشتگردی پر ایک واضح موقف ہے اور اٴْس پر ہم آج تک اس موقف پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے ہمیں ایک ہونا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اس کھیل کے پیچھے ایسے منظم لوگ اور قوتیں ہیں کہ ان کو شکست دینا اتنا آسان نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قوت کا مقابلہ ایک ہی طریقے سے کیا جاسکتا ہے کہ قوم ایک جگہ پر جمع ہوکر یہ فیصلہ کریں کہ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ جب تک ہمارے صفوں میں اتحاد نہیں ہوگا،اٴْس وقت تک ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کو نہیں جیت سکتے۔امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے،سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور بدامنی کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٴْٹھانا ہوں گے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments