واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے

پیر 23 ستمبر 2019 11:57

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد85300 کیوسک اور اخراج 135000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14700 کیوسک اور اخراج14700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد12200 کیوسک اور اخراج35000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد29600 کیوسک اور اخراج 7700کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1536.48 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.285 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1217.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.471 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں