اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس کل شروع ہوگا

پیر 23 ستمبر 2019 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس کل منگل کو شروع ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز اجلاس کی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کا خط ، پولیو کے خاتمے کے لئے علماء کے کردار، بچوں کی خرید و فروخت اور جنسی استحصال،قمری کلینڈر،سود کا خاتمہ، ذہنی مریضوں کو پھانسی کی سزا اور جبری تبدیلی مذہب کے علاوہ دیگر امور اجلاس میں زیر بحث لائے جائیں گے۔اجلاس میں نظریاتی کونسل کے تمام اراکین شرکت کریں گے۔ اجلاس صبح 10بجے کونسل کے مین ہال میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں