عقیدہ ختم نبوت ایمان، اسلامی تہذیب اور اتحاد امت کا مرکزہے،

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا بیان

پیر 23 ستمبر 2019 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان، اسلامی تہذیب اور اتحاد امت کا مرکزہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے،مودی حکومت کے عزائم خطرناک لگ رہے ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں ہی امت کے مسائل کا حل موجود ہے مگر آج ہم اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارتی عزائم بڑے خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے و عالمی برادری کشمیر میں کرفیو سے رونما ہونے والے انسانی المیہ کا سدباب کریں، حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی مسلم قیادت اور مسلمان عوام کو کشمیریوں کی حمایت کرنی چاہیے ، وگرنہ ہندو برہمن اور دہشت گرد مودی کا اگلا ہدف خود بھارت کے مسلمان ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ دینی جماعتیں سیاست و انتخاب پر بھلے ایک نہ ہوں لیکن دینی مشترکات پر سب متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو عالمی استعمار نے پھر متحرک کر دیاہے،ہمارے ملک کے آئین اور قانون کے مطابق قادیانی غیر مسلم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں