جوڈیشل افسران کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ،تما م عدالتوں کیلئے سرکلر جاری

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جوڈیشل افسران کے پکڑے جانے پر محکمہ انکوائری کی جائے گی، سرکلر

پیر 23 ستمبر 2019 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے تمام عدالتوں کیلئے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں جوڈیشل افسران کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سرکلر کے مطابق جوڈیشل افسران اب ٹیوٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائیٹس استعمال نہیں کر سکتے۔سرکلر کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جوڈیشل افسران کے پکڑے جانے پر محکمہ انکوائری کی جائے گی۔سرکلر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر جاری کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں