اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا سرکلر جاری کر دیا

پیر 23 ستمبر 2019 19:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر نے کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار ندیم ارشاد کیانی نے سرکلر جاری کیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کے جوڈیشل افسران کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل افسران کا سوشل میڈیا استعمال کرنا باعث تشویش ہے۔ جوڈیشل افسران کا ٹوئٹر، فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع کا استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے، خلاف ورزی کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ سرکلر کی کاپی چیف جسٹس کے سیکرٹری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور خصوصی عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو جج کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں