رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی

پیر 23 ستمبر 2019 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ملک سے اشیائے خوراک کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات ( پی بی ایس) کے مطابق جولائی اور اگست میں پاکستان نے اشیائے خوراک کی برآمدات سے 650.25 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.27 فیصد کم ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے پاکستان کو 569.03ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ میں ملک سے چاول کی برآمدات 48.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی اور اگست میں چاولوں کی برآمدات سے پاکستان میں 332.83 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چاولوں کی برآمدات میں پاکستان نے 223.81 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اسی طرح گوشت اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گوشت اور گوشت سے بنی اشیا کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں