ہائوسنگ اتھارٹی میں تقرریوں کا عمل چار ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

پیر 23 ستمبر 2019 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) کے پی کے ہائوسنگ اتھارٹی کی تقرری کیس میں سپریم کورٹ نے ہائوسنگ اتھارٹی میں تقرریوں کا عمل چار ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے چیف سیکرٹری کے پی کے سے فیصلہ پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

معاملہ کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ باقی صوبوں میں بھی سروس کے معاملات ٹھیک نہیں لیکن کے پی کے میں سول سروس کا بڑا برا حال ہے ایک کیس میں ایک بندہ تین جگہ پر ملازمت کررہا تھا عدالت نے ہائوسنگ اتھارٹی میں تقرریوں کا عمل چار ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے چیف سیکرٹری کے پی کے سے فیصلہ پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں