سپریم کورٹ نے قتل کے تین مجرمان کی بریت کی اپیلیںخارج کردی

پیر 23 ستمبر 2019 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے قتل کے تین مجرمان کی بریت کی اپیلیںخارج کردی ہیں معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی عدالت نے اس موقع پر محمد اکبر ، اصغر کی سزائے موت اور افضل کی عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں نمٹادی ہیں مجرمان نے 2007ء میں کہوڑ پکا میں کرکٹ تنازع پر دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کیا تھا کرمنل کورٹ نے تینوں ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی لاہور ہائی کورٹ نے بعد ازاں ایک ملزم افضل کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی تھی عدالت عظمیٰ نے اب ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مجرمان کی طرف سے بریت کی دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں