جعلی بینک اکائونٹس کیس ، آصف زرداری کی اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کی درخواست مسترد

جتنی رعایت دیں اتنے ہی سر پر سوار ہوتے ہیں، جانتے ہیں زرداری کے وکیل پچھلی پیشی پر کتنی بدتمیزی کررہے تھے ، احتساب جج کے ریمارکس

پیر 23 ستمبر 2019 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) احتساب عدالت جعلی بنک اکانٹس کیس آصف علی زرداری کی اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کی درخواست مسترد احتساب جج نے ریمارکس دیے کہ جتنی رعایت دیں اتنے ہی سر پر سوار ہوتے ہیں انھوں نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ آصف زرداری کے وکیل مجھ سے پچھلی سماعت پر کتنی بدتمیزی کر رہے تھے چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا سر مجھے نہیں معلوم کون بدتمیزی کر رہا تھا وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پیر کو فاروق ایچ نائیک نائیک مصروف ہیں پیر کے علاوہ کسی دوسرے دن آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے احتساب جج نے ریمارکس دیے کہ جس دن ملاقات کاوقت مقرر ہے تب ہی ملاقات کریں زیادہ مئسلہ ہے تو جائیں اوپر سے اجازت لے لیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں