اسلام آباد ، تھانہ سبزی منڈی پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیتی اور منشیا ت فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ ، طلا ئی زیو رات ، موٹر سائیکل اور 400گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی

پیر 23 ستمبر 2019 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) تھانہ سبزی منڈی پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیتی اور منشیا ت فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ ، طلا ئی زیو رات ، موٹر سائیکل اور 400گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سبز ی منڈی اور گو لڑ ہ کے علاقوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سبزی منڈی اور گو لڑ ہ میں مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سیدنے ضلع بھر کے افسران کو ڈکیتی کی واردات میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمدگی کا ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں ایس پی انڈسٹر یل ایر یا نے ڈی ایس پی انڈ سٹر یل کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھانہ سبز ی منڈی سب انسپکٹر طا ر ق رئوف ، اے ایس آئی ذوالفقار معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کا رلا تے ہو تے ہو ئے ڈکیتی اور منشیا ت فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان میںذبیع اللہ ولد نصیر خا ن سکنہ مہا جر کیمپ سیکٹر H-13اسلام آ باد ،منظور خا ن عرف منظور سکنہ جلا ل آ باد افغا نستا ن حا ل چھیلو گائوں اسلام آ باد اور جمیل احمد عرف جمولہ ولد گل محمد خا ن سکنہ مکان نمبر ZA-10محلہ عمر آ باد حا جی روڈ ہزار کا لو نی راولپنڈی شامل ہیں ، ملزمان سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ ، طلا ئی زیو رات ، 02عدد موٹر سائیکل اور 400گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سبز ی منڈی اور گو لڑ ہ کے علاقوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف مقد مہ نمبر337مو ر خہ09-09-2019زیر دفعہ 392/411ت پ تھا نہ سبز ی منڈی ، مقد مہ نمبر273مو ر خہ22-07-2019زیر دفعہ 382/411ت پ تھا نہ سبز ی منڈی ، مقد مہ نمبر335مو رخہ22-09-2019زیر دفعہA-O 13/20/65ت پ تھا نہ سبز ی منڈی ، مقد مہ نمبر299مو ر خہ09-07-2019زیر دفعہ 392/411ت پ تھا نہ گو لڑ ہ شر یف ، مقد مہ نمبر353مو ر خہ02-08-2019زیر دفعہ 392/411ت پ تھا نہ گو لڑ ہ شریف ، مقد مہ نمبر359مو رخہ05-08-2019زیر دفعہA-O 13/20/65ت پ تھا نہ گو لڑ ہ شریف اورمقد مہ نمبر358مو رخہ22-09-2019زیر دفعہ9/B تھا نہ سبز ی منڈی درج ہیں، مزید تفتیش جا ری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر ضر وری اقدامات برئوے کا رلا تے ہوئے جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا یاجا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں