آفات کے خطرات کے تدارک کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی جانب سے حکومت پنجاب کیلئے 4,924.953 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری

پیر 23 ستمبر 2019 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈکے بورڈ آف ڈائریکٹر نے 20 ستمبرکو ہونے والی میٹنگ میں آفات کے خطرات کو کم کرنے کے حوالے سے 10منصوبوں کے لیے منصوبوں کی کل لاگت 4.9 ارب روپے میں سے 3.6ارب روپے فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ کی صدارت سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ نے کی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اکنامکس ڈویژن ذولفقار حیدر خان سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی حسن ناصر جامی ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Xiaohong Yang کے علاوہ این ڈی آر ایم ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد اور سیکرٹری این ڈی آر ایم ایف محمد مہران افضل بھی موجود تھے ۔

منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان کے اریگیشن ڈیپارٹمنٹس ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹس آزاد جموں اینڈ کشمیر، ریسکیو 1122 گلگت بلتستان ، محکمہ موسمیات پاکستان کے علاوہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اور مسلم ایڈ پاکستان مشترکہ طور پرکام کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں کے تحت زلزلہ و سیلاب جیسی آفات کے خطرات کے تدارک کے ساتھ ساتھ قبل از وقت انتباہی نظام ، لینڈ سلائیڈ کنٹرول مینجمنٹ ایمرجنسی ریسپانس سروس ، موسمیاتی ریڈار سسٹم کو موئثربنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں مزید برآں خشک سالی سے نمٹنے اور علاقائی سطح پر آفات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالے سے بھی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔

اس سے پہلے بھیNDRMFقدرتی آفات کے خطرات سے بچائو کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ہلال احمر پاکستان ، اسلامک ریلیف پاکستان،آغا خان فائونڈیشن اور آغاخان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروسزکو منصوبوں کی تکمیل کے لیے گرانٹ فراہم کرچکا ہے۔ NDRMFمیرٹ کی بنیاد پر فنڈ امپلیمنٹنگ پارٹنرز کاانتخاب کرتا ہے اورمنصوبوں کی نگرانی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ مقامی لوگوں کو قدرتی آفات سے تحفظ فراہم کیا سکے اور اور آٖفات کے خطرات کا تدارک کیا جا سکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں