سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے اب تک4کروڑ 96 لاکھ60 ہزار کے فنڈزجاری

پیر 14 اکتوبر 2019 12:39

سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے اب تک4کروڑ 96 لاکھ60 ہزار کے فنڈزجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک4کروڑ 96 لاکھ60 ہزار کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 24 کروڑ 83 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی آر سی ایکسیلینٹ ڈیٹا کے لئے 40 لاکھ، گوادر میں ایس ایس پی آفس ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ 77 لاکھ، این ٹی آر سی ایکسل لوڈ سروے پروگرام کے لئے 35 لاکھ، این ٹی آرسی پرمانینٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 46 لاکھ، پاکستان میں سٹڈی آف فریٹ ٹرانسپورٹ کے لئے 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں