وفاقی دارالحکومت میں صاف، سرسبز اور تمباکو سے پاک ماحول سے متعلق آگاہی سائیکل ریلی

شرکاء نے صاف ستھرے ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا

پیر 14 اکتوبر 2019 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ضلعی منتظمین نے صاف، سرسبز اور تمباکو سے پاک ماحول سے متعلق آگاہی کے لئے سائیکل ریلی کا انعقا د کیا۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد ٹریفک پولیس اور سول سوسائٹی نے اس سائیکل ریلی کا انعقاد کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات، ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان حیدر نقوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ مہمان خصوصی تھے۔ شرکاء نے صاف ماحول کے لئے سائیکل کی سواری کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا اور سرسبز اور صاف ستھرے ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں