ْمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ سینی ٹیشن نے سیکٹر جی 12 سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ہٹا دیا

پیر 14 اکتوبر 2019 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے شعبہ سینی ٹیشن نے سیکٹر جی 12 سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو تلف کیا جو علاقہ میں تعفن کا باعث بن رہا تھا۔ ایم سی آئی حکام کی جانب سے پیر کو جاری تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سینی ٹیشن شعبہ کی ٹیموں نے یہ کوڑے کے ڈھیر عرصہ دراز سے بنے ہوئے تھے جنھیں ختم کرایا گیا ہے۔

اس دوران سینی ٹیشمن کی ٹیموں نے 100ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کرا یا ہے جبکہ لہتراڑ روڈ، ترامڑی چوک اور ملحقہ علاقوں میں معمول کے مطابق صفائی آپریشن جاری ہے۔ یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے بھی اپنے متعلقہ حلقوں میں صفائی کے اس آپریشن کی نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں