اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے پارک انکلیو متاثرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، ترقیاتی کام دوبارہ شروع

پیر 14 اکتوبر 2019 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پارک انکلیو کے متاثرین کے ساتھ مذاکرات کے بعد ترقیاتی کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کرال نے متاثرین کے ساتھ مذاکرات کئے اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یقین دہانی کرائی کیونکہ ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے جس پر متاثرین نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا دوبارہ آغاز کر دیا جائے اور اس ضمن میں تمام رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں