12ویں تین روزہ سالانہ کانفرنس برائے دیہی خواتین لوک ورثہ میں کل سے شروع ہوگی

پیر 14 اکتوبر 2019 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) غیر سرکاری تنظیم پودا کے زیر اہتمام 12ویں تین روزہ سالانہ کانفرنس برائے دیہی خواتین کل منگل کو لوک ورثہ میں شروع ہوگی۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والی خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ پیر کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پودا پاکستان کی بانی اور صدر ثمینہ نذیرنے کہا کہ اس کا نفرنس میں 3000دیہی خواتین کی شرکت کے لئے پر امید ہیں جن کا تعلق ملک کی126 اضلاع سے ہے۔

اٴْنکے علاوہ مقامی خواتین وحضرات جن کا تعلق تمام شعبہ ہائے زندگی سے ہے وہ بھی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔سرکاری نمائندگان، پولیسی تشکیل کنندہ گان، غیر ملکی سفارتکار اور مندوبین بھی اس کانفرنس میں آ کر نہ صرف ہماری کسان خواتین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں بلکہ ان کی سفارشات پر مبنی قوانین، پالیسیاں اور حکمتِ عملی بھی تشکیل دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سال یہ جداگانہ اور منفرد اجتماع کو احسن طریقے سے پیش کرنے کے لئے یورپی یونین وفد برائے پاکستان ، قومی کمیشن برائے حقوق نسواں،الیکشن کمیشن آف پاکستان، انڈومنٹ فار ڈیموکریسی،وزرات موسمیاتی تبدیلی،ایف اے او،سفارتخانہ ہائے متحدہ امریکہ اور جرمنی ،پنجاب کمیشن برائے حقوق نسواں، ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان ، یو این ویمن پاکستان، یو این ڈی پی ، جرمنی کا بین الاقوامی امداد کا ادارہ (GIZ)، عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) اور لوک ورثہ اسلام آباد نے پودا پاکستان کے ساتھ بھرپور شراکت کی ہے۔

کانفرنس میں شریک دور داراز سے آئی ہوئی خواتین کا ریگر اپنے مقامی فنون کی تشہیر کانفرنس میں لگائے گئے سٹالوں کے ذریعے کریں گی۔اس کے علاوہ کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے مکالمے اور مباحثے بھی کئے جائیں گے۔کانفرنس 17اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں