_ڈالر کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

خ*انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ، 155.98 روپے کا ہو گیا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:05

Sاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) امریکی ڈالر کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے میں گذشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 155.98 روپے کا ہو گیا۔ اس پر بات کرتے ہوئے ماہر معیشت نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں حالیہ کمی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھا کی وجہ سے ہوئی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت پاکستان کو پاکستانی روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کاروباری سرگرمیوں کو عام کرنا ہو گا اور تاجروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی ۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنا ہو گا تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں منجمد معیشت بحال ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

- خیال رہے کہ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 47 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کمی واقع ہوئی ۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت 47 پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر کاروبار کے آخری روز 156 روپے 6 پیسے پر بند ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی اور 156 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا۔ رواں ماہ 8 اکتوبر کو ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا اور سستا ہو گیا تھا۔

اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں 442 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ،اسٹاک ایکس چینج کاانڈیکس 4.4 فیصدبڑھ گیا ،100 انڈیکس 34 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پربندہوا،حصص کی مالیت میں 218 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں نے 41 لاکھ ڈالرمالیت کے حصص فروخت کیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں