؁سرائیکی لوک سانجھ کی آصف زرداری کو قید رکھنے کے خلاف ملتان گھنٹہ گھر سے شاہ شمس تبریز درگاہ تک ننگے پائو ں احتجاجی ریلی

پیر 14 اکتوبر 2019 19:35

ق*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) سرائیکی لوک سانجھ کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کو قید رکھنے کے خلاف ملتان گھنٹہ گھر سے شاہ شمس تبریز درگاہ تک ننگے پائو ں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ معروف سیاسی کارکن فضلِ رب لٴْنڈ سابق صدر آصف علی زرداری کو قید رکھنے کے خلاف احتجاجاً ننگے پائو ں چل رہے ہیں۔ احتجاجی واک میں سرائیکی دانشوروں ، سیاسی کارکنوں اور طلبا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں شریک کارکن سرائیکی وسیب کے محسن آصف علی زرداری کو رہا کرو، زرداری گیلانی منصوبہ، سرائیکی صوبہ سرائیکی صوبہ کے نعرے لگا رہے تھے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے احتجاج کارکنوں سے ملاقات کرکے فضلِ رب اور دیگر کارکنوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے کارکن جمہوریت کا اصل سرمایہ ہیں۔ انہوں نے سرائیکی لوک سانجھ کے دانشوروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فضلِ رب ننگے پا?ں احتجاج کو ختم کرکے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام ملتان شہر کے کونے کونے تک پہنچائیں۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں