مارچ ملک اور اس کی بہتری کی جانب گامزن معیشت کو تباہ کرنے کی سازش ہے، جسے روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے،حافظ احتشام احمد کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 18:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) آزادی مارچ کے خلاف کیس کے مدعی حافظ احتشام احمد نے کہا ہے کہ مارچ ملک اور اس کی بہتری کی جانب گامزن معیشت کو تباہ کرنے کی سازش ہے جسے روکنے کیلئے میں نے عدالتسے رجوع کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے لیکن بعض جماعتیں اور ان کے قائدین اپنے سیاسی مقاصد کے لئے اس حق کا غلط استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو قومی مفاد کے منافی اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے اسی لئے میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے۔

حافظ احتشام احمد نے کہا کہ ملک میں کسی کو نجی ملیشیا بنانے کی اجازت نہیں ہے اور یہ نیشنل ایکشن پلان کی بھی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں