پودا پاکستان کے زیر اہتمام لوک ورثہ میں بارہویں سالانہ کانفرنس برائے دیہی خواتین کی تقریبات شروع

منگل 15 اکتوبر 2019 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پودا پاکستان کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ کانفرنس برائے دیہی خواتین کا تین روز کانفرنس اور رنگارنگ تقریبات کا سلسلہ لوک ورثہ شکر پڑیاں اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں سفارت کاروں، پارلیمنٹرینز، خواتین رہنمائوں، کارکنان ، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی خواتین اور سماجی اداروںکی نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن پودا زرین سلامت نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے دیہی خواتین کی بھرپور شرکت ناگزیر ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پودا کی صدر ثمینہ نذیر نے کہاکہ پودا دیہی خواتین کی بارہویں سالانہ کانفرنس میں ملک بھر کے 126 اضلاع سے دیہی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سال رواں کا موضوع کانفرنس حقوق پر مبنی ترقی کیلئے دیہی رہنما عورتوں کو اکٹھا لے کر چلنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کہ دیہی خواتین دیہی آبادی بالخصوص دیہی خواتین کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہیں اور ان کی تجاویز کو قومی ترجیحات اور پلان میں شامل کرکے اجتماعی سطح پر مسائل کا موثر حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ملک بھر کی دیہی خواتین کی شرکت کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کی سفارشات کو حکومت کو پیش کیا جائے گا تاکہ ان سفارشات کی روشنی میں حکومتی سطح پر عوامی ترقی اور بھلائی کے منصوبے تشکیل دیئے جاسکیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ انوار الحق نے شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ لوک ورثہ خواتین کی ترقی کے تمام پروگراموںمیں ہر ممکن تعاون کرے گا، انہوں نے اس موقع پر دیہی خواتین کی ترقی کے لئے پودا کے کردار کو سراہا۔ پاکستان میں آسٹریلیا کے سفیراور ناروے کے سفیر سمیت دیگر مقررین نے دیہی خواتین کی قومی کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ ، امن و امان اور ترقی کے مواقع پیدا کرکے خواتین کو قومی دھارے میں لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا پاکستان میں قوانین کی تعلیم و تربت اور ترقی میں نمایاں کردار اد کر رہا ہے اور یقین دلایا کہ خواتین خوشحال مستقبل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ صدر پودا ثمینہ نے شرکاء کانفرنس کی ملک بھر سے بھرپور شرکت کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں