سپریم کورٹ نے حشمت میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان اختر کی درخواست ضمانت خارج کردی

منگل 15 اکتوبر 2019 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے حشمت میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان اختر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔جسٹس منظور ملک تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔ جسٹس منظور ملک نے کہاکہ حشمت میڈیکل کالج متاثرین نے کچھ خواب دیکھے تھے ،وہ خواب یہ تھے ان کے بچے پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بنے۔

(جاری ہے)

جسٹس منظور ملک نے کہاکہ پتہ نہیں کہا سے پیسہ مانگ کر،ادھار لیکر،قرض لیکر بچوں کو داخلہ دلایا ،مالکان کی بچے اسی میں ہے کہ متاثرین کے میڈیکل مالکان داد رسی کریں ۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ میڈیکل کالج کو پی ایم ڈی سی نے داخلوں سے روک دیا ہے ۔وکیل نے کہاکہ میڈیکل کالج کے مالک کی ضمانت ہو چکی ہے ،ڈاکٹر عثمان اختر ملازم تھا۔ جسٹس منظور ملک نے کہاکہ آپ کے موکل کے خلاف 32 مقدمات کا۔اندراج ہوا ،متاثرین کی اس سے کوئی دشمنی نہیں ۔وکیل نے کہاکہ عدالت درخواست ضمانت واپس کردیں،ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ جائینگے ۔دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے حشمت میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان اختر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں