ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایم این ایز، ایم پی ایز،سینیٹرز،آرمی و سرکاری آفیسرز اور غیر ملکی ڈپلومیٹس سمیت 585 وی آئی پیز کے خلاف کارروائی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایم این ایز، ایم پی ایز،سینیٹرز،آرمی آفیسرز،سرکاری آفیسرز، سینئیر پولیس آفیسرز اور غیر ملکی ڈپلومیٹس سمیت585وی آئی پیز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور قانون کی پاسداری کو قائم رکھنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹر یفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس سلسلے میں رواں سال اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی585وی آئی پیزکے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، کارروائی کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹر یفک فرخ رشید نے کہا کہ تمام پولیس افسران بلا تفریق کارروائی عمل میں لا ئیں اور ٹر یفک قوانین کی خلا ف ورزی کر نے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ بر تی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے جو ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،کاروائی کا مقصدشہریوں کو سزا دینا ہرگز نہیں ہے بلکہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک کو رواں دواں،شہریوں کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی،ٹریفک قوانین پر عملد رآمد کو بلا امتیاز کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری روڈ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں