سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس، کئی ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئیز، سب انسپکٹرز کو اگلے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات پر سنٹرل پولیس آفس میں محکمانہ ترقی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر محمد سلیم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئیز، سب انسپکٹرز کو اگلے عہدے پر محکمانہ ترقی دینے کا فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں 60 سے زائد اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز اور 40 سے زائد سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں ہیڈکانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ پرموشن کمیٹی کے ممبران میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، اے آئی جی سپیشل برانچ، ایس ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی لیگل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں