ملک بھر میں 27 اکتوبر کو کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا جائے گا

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ملک بھر میں 27 اکتوبر (اتوار) کو کشمیر کے حوالے یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام ارکان قومی اسمبلی کو بھی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 27 اکتوبر (اتوار) کو یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی جن کی قیادت متعلقہ ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں کریں گے۔ اعلامیہ میں تمام ارکان اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس موقع پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں