ملکی آبادی میں اضافہ قومی مسئلہ ہے جس کا حل تمام سٹیک ھولڈرز کی باہمی مشاورت سے ممکن ہے،

بڑھتی ہوئی آبادی پر توجہ نہ دی گئی تو اگلے تیس سالوں میں ملکی آبادی دگنا ہو جائے گی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزابڑھتی ہوئی آبادی پر قومی مذاکرے سے خطاب

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ ملکی آبادی میں اضافہ قومی مسئلہ ہے جس کا حل تمام سٹیک ھولڈرز کی باہمی مشاورت سے ممکن ہے، بڑھتی ہوئی آبادی پر توجہ نہ دی گئی تو اگلے تیس سالوں میں ملکی آبادی دگنا ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڑھتی ہوئی آبادی پر قومی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی میں بتدریج اضافے سے معاشی ترقی کے فوائد حاصل نہیں کئے جاسکتے۔

(جاری ہے)

بڑھتی آبادی پر آئندہ دو سے تین ہفتے میں پہلی قومی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی تعلیمی نصاب میں بھی اضافہ آبادی کے موضوع کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا یونیورسل ہیلتھ کوریج پیکیج اسلام آباد سے شروع کیا جائے گا اور خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات بھی اس پیکیج کا حصہ ہوں گی جبکہ ملک بھر میں معیاری مانع حمل ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ سی سی آئی کی سفارشات میں بہبودِ آبادی کیلئے دس بلین روپے کی سفارش کی گئی ہے اور ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ میں سفارش کردہ فنڈز فراہم کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں