کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں فرد جرم عائد کر نے کیلئے نئی تاریخ 13نومبر مقرر

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں فرد جرم عائد کر نے کیلئے نئی تاریخ 13نومبر مقرر کر دی ۔ بدھ کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت ریفرنس کے مرکزی ملزم راجہ پرویز اشرف سمیت سابق سیکرٹری شاہد رفیع پیش نہیں ہو سکے۔ ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی سکی ۔ دور ان سماعت ملزم کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرد ی گئی ،عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی،فرد جرم عائد کرنے کے لئے نئی تاریخ 13 نومبر مقرر کر د ی گئی ۔بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں