پاک افغان طور خم بارڈر سے 4 ہزار 902 افغان باشندے ویزہ کے تحت پاکستان میں داخل ہوئے اور 4 ہزار 659 واپس افغانستان گئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاک افغان طور خم بارڈر سے 4 ہزار 902 افغان باشندے ویزہ کے تحت پاکستان میں داخل ہوئے جبکہ 4 ہزار 659 افغان باشندے واپس افغانستان گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر کے جاری بیان کے مطابق پاک افغان طور خم باڈر سے دونوں ملکوں کے باشندوں کا افغانستان اور پاکستان آ مد اور واپس افغانستان جانے کا سلسلہ جاری ہے بدھ کو افغانستان سی4 ہزار902 افغان باشندے ویزے کے تحت پاکستان آ ئے ہیں جبکہ 206 پاکستانی بھی وطن واپس آ ئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 ہزار 659 افغان باشندے وطن واپس گئے ہیں جبکہ 185 پاکستانی ویزہ کے تحت افغانستان گئے ہیں۔مجموعی طور پر 5 ہزار108 لوگ پاکستان میں داخل ہوئے جبکہ 4ہزار 844 افغانی وپاکستانی باشندے افغانستان گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں