وفاقی دارالحکومت میں تعفن، بدبو اور فضلے کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے، اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کی پبلک کائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:42

وفاقی دارالحکومت میں تعفن، بدبو اور فضلے کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے، اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کی پبلک کائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعفن، بدبو اور فضلے کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے، سی ڈی اے نے صفائی کے عملے کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پبلک کائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعفن اور گندگی کی صورتحال پر شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ صفائی کے عملے کی تنخواہیں روکنے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے رقم روک دی گئی تھی، رقم جاری ہونے کے بعد اسلام آباد کے متعفن صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں