وزیراعظم عمران خان نے حقیقی معنوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی نمائندگی کی،شبیر علی قریشی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:04

وزیراعظم عمران خان نے حقیقی معنوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی نمائندگی کی،شبیر علی قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حقیقی معنوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی نمائندگی کی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہاء کردی ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے لیکن اب وقت ہے کہ کشمیریوں کو آزادی دیدی جائے۔

یہ بات انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری ایک بہادر قوم ہے اور کشمیریوں نے بھارت کے ہر اوچھے ہھتکنڈے کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا دو ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکاہے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر بھارت نے ظلم برپا کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اب کشمیر یوں کی جدوجہد رنگ لانے والی ہے، اور کوئی طاقت ان کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شبیر علی قریشی نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہرفورم پر جاری رکھی جائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمشیر کے ایشو کو جس طرح وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کے سامنے اٹھایاہے ، اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں